جی ایم ایس تنی ماموند میں داخلہ مہم واک کا اہتمام

0

باجوڑ، گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول تنی ماموند میں داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی ای او باجوڑ شیرین زادہ نے بذات خود داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور واک میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ای او شیرین زادہ، وی سی چیئرمین ملک راحت اللہ، ہیڈ ماسٹر حاجی بخت منیر، سکول اساتذہ ملک معشوق خان، بادام خان اور دیگر علاقائی مشران نے شرکت کی۔ ڈی ای او شیرین زادہ نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول تنی ماموند کے اساتذہ کرام کی سکول کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند کے اساتذہ کرام نے سٹاف کی کمی کے باوجود سکول کو بہترین انداز میں چلایا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ سکول کو مزید سٹاف فراہم کریں گے اور ان کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.