باجوڑ امن دھرنے سے منظور پشتین کا خطاب

0

میں ملک بھر کے پختون علاقوں میں جاری دھرنے کے شرکاء سے بات کروں گا کہ سب اکھٹے اسلام آباد چلے وہاں دھرنا دیں۔ میری پشتون قوم سے مطالبہ ہے کہ امن کیلئے اسلام آباد کا رخ کریں یہاں ہماری شنوائی ہو نہیں رہی۔ اٹک پل صراط ہے اس جانب جنت جبکہ اس جانب پختونوں کیلئے جہنم بنا دیا گیا۔ حقوق برابری کے بنیاد پر دیں۔ یہ سفر نہایت تھکن والا ہے مگر آپ نے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنا ہم اپنے وطن کو پھر سے امن کا جزیرہ بنائیں گے۔اگر باجوڑ کے عوام کو ان کے وسائل کا اختیار دے دیا گیا تو باجوڑ کے کسی فرد کو پنجاب اور سندھ کے کسی شہر میں مزدوری کی ضرورت نہیں پڑی گی ۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین نے باجوڑ میں سول کالونی خار کے سامنے جاری امن دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
باجوڑ امن دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ دھرنے میں عوام کا بے حد رش ہے۔ باجوڑ کے تمام سیاسی و قومی مشران اور دیگر نے باجوڑ امن دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ باجوڑ کی تمام قومیں تمام افراد اس دھرنے میں مکمل شریک ہوں گی۔ مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جائیں گے دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کے منتظمین نے کہا کہ ہم امن کا قیام چاہتے ہیں۔ جب تک ہمیں امن کی ضمانت نہیں دی جاتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.