باجوڑ، ماموند میں پہلی بار شاہد جنرل ہسپتال کے انتظامیہ نے علاقے کے نوجوانوں کے لیے بنیادی لائف سپورٹ (بیسک لائف سپورٹ) ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بالغ افراد، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے بین الاقوامی BLS تقاضوں اور طریقہ کار کے مطابق ہینڈ آن ٹیچنگ کے بارے میں آگاہی دی گء۔ ٹریننگ ہلال احمر پاکستان باجوڑ برانچ کے فرسٹ ایڈ ٹرینر کفایت اللہ اور ڈاکٹر شاہد خان نے شرکا کو ٹریننگ دی اور انہیں اس بارے میں مکمل آگاہی دی اور عملی طور پر بھی ان کو ٹریننگ دی گء۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے شاہد جنرل ہسپتال کے انتظامیہ، فرسٹ ایڈ ٹرینر کفایت اللہ اور شاہد جنرل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر شاہد خان کا ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
شاہد ہسپتال میں بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ
You might also like