چمرکنڈ میں واقعی تاریخی مسجد کی تزین و آرائش

0

باجوڑ۔ باجوڑ سکاؤٹس کے تعاون سے باجوڑ کے سرزمین چمرکنڈ میں واقع برصغیر کے جدوجھد آزادی کے 150 سالہ پرانے تاریخی مسجد و مرکز کی مرمت و تزئین و آرائش پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شیخ جہانزادہ نے اس تاریخی مسجد کے دورے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی تجارتی راستے ناواپاس سے متصل برصغیر کے آزادی کے عظیم مبارز مولانا نجم الدین المعروف اڈے صیب کے مسجد اور برصغیر کے آزادی کے پہلے تاریخی مرکز کی مرمت اور تزئین وآرائش اھلیان چمرکنڈ اور ہمارا دیرنہ مطالبہ تھا۔اس تاریخی مرکز میں آزادی کے عظیم مبارزین اڈے صیب، باچا خان، بابڑے مولا صیب، ترنگزو باباجی، ھند کے مؤقت حکومت کے وزیر دفاع مولوی بشیر، سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید کے ساتھی بونیر کے بعد یہاں چالیس سال تک مقیم تھے۔اس تاریخی مقام کی اصل حالت میں بحالی ایک اچھا اور قابل ستائش اقدام ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں واقع دیگر تاریخی ورثے کو بھی محفوظ کیا جائے۔اہلیان علاقہ نے اس تاریخی جگہ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اس موقعہ پر چمرکنڈ کے عوام نے مطالبہ کیا کہ تاریخی تجارتی راستہ ناواپاس کو بھی فی الفور کھول دیا جائیں ساتھ ہی سازش کے تحت چمرکنڈ کے چالیس سالہ پرانے تحصیل کو ختم کردیا گیا ہے پرانے تحصیل کو بھی بحال کیا جائے اور اس پسماندہ علاقے کیلئے ترقیاتی امور کے حوالے سے ایک بڑا پیکج منظور کیا جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.