ماموند پبلک سیوئی میں ٹیچر ڈے کا انعقاد

0

باجوڑ۔ ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی میں یوم استاد (ٹیچرز ڈے) کی پروقار تقریب کا انعقاد، سالانہ یوم استاد (ٹیچرز ڈے) احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی میں ٹیچرز ڈے کا ایک پروقار تقریب منعقد ہوا، جسمیں اساتذہ کرام اور سکول کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے اساتذہ کی شان میں نظمیں اور تقاریر پیش کیے۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر پرنسپل آیاز خان نے اساتذہ کرام اور بچوں کو ٹیچرز ڈے کے حوالے سے روشناس کرایا اور طلباء کو استاد کی قدر و اہمیت سے آگاہ کرایا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم تمام سٹاف ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے استاد حضرت محمدﷺؐ کی شخصیت کو سلام اور درود شریف پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر باجوڑ کے مایہ ناز صحافی نوجوان صحافی مفتی محمد بلال یاسر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی مفتی محمد بلال یاسر کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء میں غیر نصابی سرگرمیاں اجاگر کرنے سے طلباء ملک و ملت کیلئے ایک مثبت مثال بن سکتے ہیں اور معاشرے کے باوقار اور سنجیدہ شخصیات میں شامل ہو سکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور سکول کے اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.