پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ کی جانب سے قدرتی آفات سے بچاو اور آگاہی سے عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے گورنر ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج خار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ریلیف نصیر خان تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعد خان، ایمرجنسی آفیسر امجد خان، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر جاوید اقبال، کوراڈنیٹر پی ڈی ایم اے عدنان خان، سول ڈیفینس آفیسر شاکر اللہ، یوتھ آفیسر فواد خان اور سکول پرنسپل دیگر سرکاری آفسران شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا ہے البتہ پیشگی اطلاع سے جانی ومالی نقصان کو بچایا جاسکتا ہے۔ اس قسم کے شعوری وآگاہی واک سے عوام کو بتانا ہے کہ قدرتی آفات سے کیسے طرح بچایا جاسکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر جاوید اقبال اور لیزان آفیسر شاہ خالد نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔