باجوڑ۔سول کالونی خار جرگہ ھال میں ضلع باجوڑ کے نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بنائے گئے کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں شکیل خان، انیس خان، ڈاکٹر حمید الرحمان، فرید ترابی، ملک خالد خان، نثار باز، شاہ نصیر خان، میاں صاحب الرحمان، فرمان ناظم، جاوید ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں سمیت آزاد امیدواران اور باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے نمایندوں نے موجودہ حلقہ بندیوں پر تفصیلی بحث کی، اور اسکے بعد ضلعی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، ان سے موجودہ اعتراضات پر بحث کی اور ان سے مزید معلومات بھی حاصل کی، کمیٹی اراکین اپنے اپنے پارٹی قیادت سے مشاورت کرکے ان تمام پراسیس سے انکو آگاہ کرینگے، اور اسکے بعد اگلے اجلاس میں اس حوالے سے حتمی اقدامات اٹھائے جائیں گی۔