باجوڑ۔پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے زیر اہتمام شہاب الدین خان کے رہائشگاہ پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ورکرز کنونشن انعقاد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اور ٹیسکو بورڈ آف ڈائریکٹریٹ کے چیئرمین شہاب الدین خان،مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر گل کریم خان، سیکرٹری جنرل اسرار الدین خان،نوابزادہ وحیدالدین خان،پارٹی ورکرز اور باجوڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں قبائیلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان نے کہا کہ قبائیلی اضلاع کے عوام کو کالا قانون ایف سی آر سے آزادی مسلم لیگ ن ہی نے دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قبائیلی عوام پر عموماً اور باجوڑ پر خصوصاً بہت سے احسانات ہیں۔پچھلے کشیدہ حالات میں مسمار شدہ سکول مسلم لیگ ن نے دوبارہ تعمیر کئے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں دو ڈگری کالج منظور ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ٹینور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا اور انشاء اللہ اگر آئندہ موقع ملا تو باجوڑ میں مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا۔ کہ آئندہ الیکشن میں ایسے اہل لوگوں کا انتخاب کریں جو کہ عوام کی حقوق کے حصول کے جنگ لڑیں۔ وہ عوام کا آواز بنیں اور اسمبلی فلور پر عوام کی حقوق کی حصول کے لئے آواز اٹھائیں۔ نہ کہ وہ بہرے گونگے بھیٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے نواز شریف لازمی ہے۔ اگر آپ دیکھیں تو نوازشریف آنے سے تمام اشیاء کی قیمتیں گررہی ہیں۔اگر مسلم لیگ اقتدار میں آیا تو انشاء اللہ مہنگائی پر قابو پایا جائے گا۔تقریب گل کریم خان اور اسرار الدین خان نے بھی خطاب کیا۔