ڈی سی آفس میں انتظامی آفسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں، انتظامی افسران کے ساتھ پی ایم آر یو ریویو (PMRU Review Meeting) میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی ، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، جملہ تحصیلدارن نے شرکت کی، میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی پرائس چیکنگ کرکے مقررہ نرخوں کا نفاذ یقینی بنانے ،اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور کوالٹی پر کڑی نظر رکھنے اور جملہ تحصیلدارن کو روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کی نگرانی کرنے کی سختی سے احکامات جاری کی, اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کو ڈائرکشن دی کہ تمام بازاروں میں پرائس کنٹرول آگاہی مہم چلایا جائے
تاکہ ضلع باجوڑ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.