تفصیلات کے مطابق گوہاٹی علاقہ لوئی ماموند باجوڑ میں تقریباً 4 سال سے فریق اول رحمان گل، غلام رسول اور فریق دوم منداکبر خان ، خیر الرحمان اور بھائی خان کے درمیان پہاڑی تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ تنازعے نہ گزشتہ کچھ عرصے میں شدت اختیار کرلی تھی۔ بلا آخر جرگہ ممبران کے کوششوں سے تنازعہ بخیریت و عافیت صلح میں تبدیل ہوگیا۔ جرگہ ممبران ایس ایچ او تھانہ لغڑئی دلاور خان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، ملک حبیب اللہ تنی، ملک شہاب الدین عمری کے کوششوں سے مسئلہ حل ہوگیا اور دشنمی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں فریقین نے جرگے ممبران کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور دونوں فریقین کو بغلگیر کرکے آئندہ جنگ جھگڑوں سے اجتناب اور انکار کا عہد کیا۔
باجوڑ۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح
You might also like