باجوڑ میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

0

باجوڑ، تحصیل خار پھاٹک میلہ گراؤنڈ میں (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلینگ/ رجسٹریشن کا افتتاح۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے پھاٹک میلہ گراؤنڈ میں (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ثناء اللہ، سرکل ڈی ایس پی خار، نعمت خان، انسپکٹر باجوڑ پولیس عبد العزیز،ایس ایچ او لوئی سم سعید الرحمن، ایس ایچ او خار نیاز محمد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نمائندہ محکمہ ٹرانسپورٹ، نمائندہ ٹی ایم اے نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے فیتہ کاٹ کر (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا افتتاح کیا اور اس موقع پر متعدد (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو اطلاع دی جاتی ہیکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فس باجوڑ کے ساتھ اپنے گاڑیاں رجسٹر کرائیں۔ مزید ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سول کالونی خار،جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ،طورغنڈی اور دربنو میں پر رجسٹریشن سنٹر قائم کی گئی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن بلا کسی قسم کے فیس کرائیں۔ رجسٹریشن فارم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے وصول کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.