گورنمنٹ ایمپلائز کا پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرہ

0

آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جانب سے ظالمانہ پنشن اصلاحات کے خلاف باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں کی نجکاری کرکے سرکاری ملازمین کی معاشی استحصال کررہی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں حکومت سرکاری ملازمین کیساتھ آنکھ مچولی بند کرکے ملازمین کو وعدے کے مطابق ان کا جائز حقوق دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور نئے بھرتی شدہ اساتذہ کی فوری طور اپ گریڈیشن کا اعلان کردیں اور جبری پروموشن پالیسی پر نظر ثانی کردیں بصورت دیگر وہ تمام تعلیمی اداروں کو بند کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انھوں نے ضلع ملاکنڈ کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں ساتھیوں سمیت اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ حکومت کو نظر ثانی پر مجبور کیا جاسکے۔ انہوں نے اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی تو ہم قلم چھوڑ ہڑتال کرکے حکومتی مشینری جام کردیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.