اتمان خیل قذافی میں کھلی کچہری کا انعقاد

0

باجوڑ، صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی سربراہی میں تحصیل اتمان خیل قذافی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شاہ نواز خان، ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نذیر ملاخیل، ایگریکلچرل، ڈائریکٹر لائیو سٹاک، محکمہ جنگلات، تحصیلدار اتمان خیل ضیاء الدین،نمائندہ ٹی ایم اے خار، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔جبکہ معاشرہ کی ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے علاقائی مشران، نو منتخب کونسلرز، نوجوانان اور عام لوگو نے شرکت کرکے کھلی کچہری میں منشیات کی روک تھام، ریسکیو 1122، ایجوکیشن، صحت، محکمہ، بجلی،سڑکوں، برانچ روڈ، ایگریکلچرل،لائیو سٹاک،، زراعت، سرکاری نرخے پر عمل درآمد اور دیگر بنیادی مسائل کو تفصیل کیساتھ بیان کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے تمام مسائل کو غور سے سنے۔جن میں سے بعض کے حل کے لیے فوری طورپراحکامات جاری کیں جبکہ بعض مسائل مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو عوام کی موجودگی میں ہدایات جاری ہوئے جس پر جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.