سکول میں اساتذہ کی غیر حاضری برادشت نہیں۔ ڈی سی

0

باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کا میٹنگ ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں EMA،IMU ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ باجوڑ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، محکمہ تعلیم کے دیگر ذمہ داران مردانہ و زنانہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں مانیٹرنگ آفیسر نے ماہ ستمبر 2023 محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں بنیادی سہولیات، اساتذہ، طلبہ وطالبات کی غیر حاضری دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی ۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے محکمہ تعلیم کی مجموعی مسائل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران کو تعلیم کے بہترین، طلبہ اساتذہ کی حاضری اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.