ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت دنیا بھر کے مسلمانوں کی اصلاح اور قرآن وسنت کی اشاعت کیلئے عملی کردار ادا کر رہے ہیں، مولانا طیب طاہری۔
جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا چار روزہ سالانہ اجتماع اتوار کو دارالقرآن پنج پیر میں اختتام پذیر ہو گیا مرکزی امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری نے اختتامی دعا کرائی اس موقع پر ملک کی سلامتی امت مسلمہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اجتماع عام میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام۔ طلبہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اجتماع سے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسرمحمد ابراہیم خان سمیت کئی علما کرام نے خطاب کیا مولانا محمد طیب طاہری نے اختتامی خطاب میں کہا کہ جب پہلے افغانستان میں مسلمانوں پر روسیوں نے یلغار کی تو اس وقت بھی ہم نے افغان بھائیوں کی مد کی تھی اگر حکومت اجازت اور راستہ دے تو ہم اشاعت التوحید وسنہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہیں جماعت اشاعت التوحید والسنہ اس ملک سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کی اصلاح اور قرآن وسنت کی اشاعت کیلئے عملی کردار ادا کر رہی ہے تا کہ دنیا بھر کے مسلمان قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشناس ہو سکے اجتماع سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولا نا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی نہتے عوام بچوں اور ھسپتالوں پر بم برسارہے ہیں بچے اور جوان شھید ہورہے ہیں ہزاروں لوگوں کی شہادت کس کے سر جائے گا انہوں نے کہا کہ اج امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسرئیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے اگر اج ہم نہیں اٹھے تو پھر بھی نہیں کھڑے ہو سکتے پوری امہ کو
فلسطینیوں کی سپورٹ کرنی چاہئے۔
جماعت اشاعت التوحيد الشن کا سالانہ اجتماع پنج پیر اختتام پذیر
You might also like