آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان کا دورہ باجوڑ

0

باجوڑ کے عوام نے امن و امان کے خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہے ۔ باجوڑ میں امن و امان کی خرابی اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر ڈی آر سی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار ، چیئرمین ڈی آر سی ملک عبدالحیسب ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے صدر لعلی شاہ ، قبائلی عمائدین اوردیگر آفسران بھی موجود تھے۔ ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ محمد علی خان نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع اور خصوصاََ ضلع باجوڑ کے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں وطن عزیز کے خدمات سے بھری پڑی ہیں اور یہاں کے اہلکاروں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس دھرتی کو امن دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں ضم ہونے کے بعد یہاں کی پولیس عوام کی خادم بن کر کام کریں اور پولیس فورس پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہاں پر ان کے ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے۔ لہذا عوام کیساتھ اچھا برتاؤ کریں اور عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں۔ آرپی او نے یادگار شہداء پر حاضری اور سلامی دی ۔ ڈی آر سی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ڈی آر سی کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے کہا کہ موجودہ دور کسی بھی صورت لڑائی جھگڑوں اور دشنمیوں کا نہیں بلکہ امن و ترقی کا ہے لہذا اپنے علاقے کے علاقائی مسائل کو ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگوں کا وقت ، جانیں اور پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکیں۔ اس موقع پر ملک عبدالحسیب کو متفقہ طور پر آئندہ ایک سال کیلئے ڈی آر سی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ۔ نو منتخب چیئرمین ڈی آر سی ملک عبدالحسیب نے آر پی او ملاکنڈ ، ڈی پی او باجوڑ اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دفتر کے فراہمی سے اب ڈی آر سی کمیٹی کیلئے جرگے کرنا اور مسائل کا اکٹھے ہوکر حل کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.