این سی پی گاڑیوں کے حوالے سے گرینڈ جرگہ

0

باجوڑ سول کالونی خار میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے منعقدہ جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔ جرگہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذو الفقار، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، نامزد کمیٹی ممبران ، میڈیا برادری اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر باجوڑ نے شرکت کی۔ جرگہ میں ضلع باجوڑ میں (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی سی باجوڑ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے طرح باجوڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسڑیشن لازمی ہونگے۔ جو گاڑیاں رجسٹر نہ ہو ئے تو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائیگا۔ اس موقع پر نمائندہ جرگہ ممبران نے کہا کہ ہم ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے طرح کام کرینگے۔ جرگہ ممبران نے کہا کہ جب تک ملاکنڈ ڈویژن میں رجسٹریشن نہیں ہوتی ہم تیار نہیں ہے، باجوڑ کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم ہوئے محض پانچ سال ہوئے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن ہم سے سو سال پہلے ہے اس لیے پہلے ملاکنڈ ڈویژن بعد میں ہم رجسٹریشن کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.