ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس ضلعی کمیٹی برائے معدنیات تنازعات حل کے لیے (DRC) کمیٹی میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی ، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات باجوڑ نوید اقبال، انجینئر فہیم شاہ محکمہ معدنیات، ڈسٹرکٹ قانون گو نور الوہاب اور (DRC) کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں معدنیات کے حوالے سے تنازعات، پیشرفت رپورٹ، محکمہ معدنیات کی زمہ داریاں، درپیش چیلنجز اور حل کے لئے اقدامات پر تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے محکمہ معدنیات اور (DRC) کمیٹی ممبران کو اقوام اور لیز ہولڈر کے مابین تنازعات کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں