حلقہ پی کے 22 ضمنی انتخابات ٹکٹ کے حصول کیلئے پی ٹی آئی ورکرز اور قائدین میں شدید اختلافات پھوٹ پڑے، پی ٹی آئی کے سنیئر ورکرز نے سابق ایم این اے گلداد خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر وہ کسی اور امیدوار کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑ تحصیل ناوگئی اور ریاست خار کے سنیئر کارکنان و عہدیدران ملک زیارت خان، لیاقت خان، فضل ہادی، اہتشام، ریاض، جہانزیب، مطیع اللہ، سلیمان خان اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلداد خان کو پی کے 22 کا ٹکٹ دیا جائے، اگر گلداد خان کو پی کے 22 کا ٹیکٹ نہ ملا تو ہم آزاد حیثیت سے گلداد خان کو میدان میں اتارینگے، پیراشوٹی اُمیدوار ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔ گلداد خان نے اپنے دور حکومت میں ملاکنڈ سے چمرکنڈ تک ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں ہیں۔باجوڑ حلقہ پی کے 22 کے تمام کارکنان صرف اور صرف حاجی گلداد خان کو امیدوار قبول کرتے ہیں۔
پی کے 22 کیلئے ٹکٹ کا حقدار صرف گلداد خان ہے
You might also like