باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے انڈور گیمز ہال میں ”زوانان سپورٹس فیسٹیول والی بال ٹورنامنٹ” کا شاندار اختتام ہوا، اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، ونگ کمانڈر 172 لیفٹیننٹ کرنل مدثر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ، عمائدین علاقہ، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے میچ سے خوب لطف اٹھایا۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفس باجوڑ کے تعاون سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 36 والی بال کلبوں نے حصہ لیا۔فائنل میچ صدیق آباد پاٹک باز کلب اور ماموند شاگو کلب کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں ماموند شاگو کلب نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی اور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی اور والی بال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ماموند شاگو کلب کو جیت پر مبارکباد دی اور ونر اینڈ رنر اپ ٹیموں کو کیش انعامات سے نوازا۔آخر میں، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق، اور لیفٹیننٹ کرنل مدثر 172 ونگ باجوڑ سکاؤٹس نے ونر اور رنر اپ کلبوں کو ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں۔