باجوڑ کے نوجوان سپاہی نیاز محمد کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم گزشتہ روز وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی ملاکلی میں پورا فوجی اعزاز اور سلامی کے ساتھ ادا کردی گئی۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کو اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِخاک کردیا گیا۔ جنازے اور تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ وہ طورخان سکنہ ملا کلے کا بیٹا تھا۔سپاہی نیاز محمد ایک خوش اخلاق،ملنسار انسان تھا۔