ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع باجوڑ اجمل شاہ آفریدی اور وی پی ایچ آفیسر ڈاکٹر نذیر محمد محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ کاخار بازار میں بڑے پیمانےپرمشترکہ کارروائی۔ گوشت، پولٹری شاپس،ہوٹلز،بیکریز،دودھ فروش اور دوسرے خوراکی اشیاء فروخت کرنے والوں کی دکانوں اور گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔مضر صحت گوشت، ناجائز منافع خوری، سرکاری نرخ نامے سے تجاوز،ناپ تول میں کمی،ناقص خوراکی اشیاء کی فروخت کرنے والے کئی افرادکو سخت وارننگ، پولٹری کا کاروبار کرنے والے 8 افراد کو مقامی پولیس سٹیشن میں بند کردیا بعد ازاں مقامی اور بازار مشران کے پر زور سفارش پر ان کو رہا کردیا اور ان پر واضح کردیا کہ کہ کسی بھی شخص کوعوام لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ نرخ نامے سے تجاوز، صفائی، معیار اور مقدار پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
فوڈ کنٹرولر کی خار بازار میں کاروائیاں
You might also like