باجوڑنیوز(14 فروری ) پاکستان کے معروف کرکٹر، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ نئے مہمان کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں شاہد آفریدی نے نئے آنے والے مہمان کو اٹھایا ہوا ہے اور وہ کافی پرجوش لگ رہے ہیں، شاہد آفریدی نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انکی دیگر بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ ہیں، شاہد آفریدی کی پہلے چار بیٹیاں ہیں اب پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.
شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ پیغام میں کہا کہ مجھ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں ،میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے،میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں.
دوسری جانب شاہد آفریدی کی بیٹی کی پیدائش پر چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دی ہے،اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمنٹس میں انکی بیٹی کے لئے دعا کی ہے.