ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی اور نامور صحافی سیلاب خان محسود طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سیلاب محسود شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کے دن دوپہر 2 بجے ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائیگی۔
سیلاب محسود مشال ریڈیو کے ساتھ وابستہ تھے اور سابق قبائلی علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنوں اور دہشت گردی کے معاملات پر گہری نظر رکھتے تھے۔
سیلاب محسود ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی تھے اور متعدد بار تنظیم کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔
سیلاب محسود کے موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں خطرات کا سامنے کرتے ہوئے صحافت کی
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1240605564050313216
یاد رہے کہ پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کے کوریج کرنے پر ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے ان کےخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔