2011 ورلڈ کپ کا فائنل فکس تھا، سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کا دعویٰ

0

سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندندا الوتھ گامے نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور سری لنکا کے مقابلے کو فکس قرار دے دیا۔

ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر کھیل نے انکشاف کیا کہ  بھارت کے خلاف 2011 ورلڈ کپ کا فائنل بکا ہوا تھا جس طرح سری لنکن ٹیم جیتے ہوئے میچ کو ہاری اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک فکس میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2011 میں وہ کھیلوں کے وزیر رہے ہیں اور وہ یہ بات وثوق سے کہتے ہیں کہ 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بیچا گیا تھا یہ بات اُ س وقت اوپن کرنا نہیں چاہی تھی لیکن اب سمجھتا ہوں کہ یہ بات بتائی جاسکتی ہے۔

رانا ٹنگا کا 2011 ورلڈکپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کی شکست کی تحقیقات کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ سارے کھلاڑی شامل تھے لیکن کچھ لوگوں نے مل کر یہ جیتا ہوا میچ بھارت کے ہاتھوں بیچا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ اس بارے میں مزید بات کرسکتا ہوں پر ملک کے مفاد میں تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔

اُدھر 2011 ورلڈکپ میں سرلنکن ٹیم کی کپتانی کرنے والے کمار سنگاکارا نے میچ فکسنگ کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔

خیال رہے کہ 2011 کے ورلڈکپ فائنل میں سری لنکا کو بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس وقت سنگاکارا ٹیم کے کپتان تھے۔

فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں 18 رنز پر سچن ٹنڈولکر کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بھارت نے ورلڈ کپ فائنل اپنے نام کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.