باجوڑ(باجوڑ نیوز) جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان کے طرف سے تحصیل ماموند کے علاقہ نختر میں منظور کردہ واٹر چینل سکیم پر کام تیزی سے جاری ہے، آج ایم پی اے سراج الدین خان کے سیکرٹری ملک ذاکر اللہ شاہکار نے مقامی امیر جماعت اسلامی حاجی حبیب اللہ، سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ باجوڑ نصیر اللہ ہاشمی اور دیگر زمہ داران کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے، واٹر چینل سکیم پر جاری کام کا جائزہ لیا. مقامی لوگوں نے کام سے مطمئن ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے سراج الدین خان کا شکریہ ادا کیا.