اے این پی نواگئ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

0

نواگئ کے گاؤں زرگرے میں اے این پی نواگئ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی اے این پی کے سینئر رہنما اور نواگی بازار کے صدر مولانا خانزیب تھے۔فائنل میچ میں بازار الیون نے زرگرے الیون کو ہرادیا۔ مہمان خصوصی مولانا خانزیب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ علاقے کو عوامی نمائندے ہی ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں خوانین ، نواب ، وڈیرے اور جاگیردار کبھی بھی عوام کے فلاح کے کام نہیں کرتے اس کا واضح ثبوت نواگئی بازار اور تحصیل نواگئی کی صورتحال ہے یہاں سے لوگ ایم این ایز ، گورنر اور سینیٹر بھی منتخب ہوئے لیکن علاقے کی خدمت کرنا کبھی گوارا نہیں کیا عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے بہترین کارگردی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.