ناوا کرکٹ گراونڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

0

ناوا کرکٹ گراونڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لوی سم کرکٹ کلب نے جیت لیا۔فائنل میچ کا چیف گیسٹ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی اور 106 وینگ کے کمانڈنٹ مشترکہ طور پر مہمانی خصوصی تھے۔ تفصیلات کیمطابق اج بروز جمعہ ناوا کرکٹ گراونڈ پر فائنل میچ کھیلا گیا۔میچ میں لوی سم کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے لوی سم کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 106 رنز بنائے۔
ناوا کرکٹ کلب نے محتاط سٹارٹ لیا جس کے وجہ سے لوی سم کرکٹ کلب نے فائنل میچ اسانی جیت کر اس سال کا چمپئن بن گیا۔ناوا کرکٹ گراونڈ تماشائیوں سے کچا کچ براہوا تھا۔فائنل میچ کے مشترکہ طور پر مہمانی خصوصی باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن ارشاد علی۔106 وینگ کمانڈنٹ اور میجر سہیل نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیا۔ کمانڈنٹ 102وینگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ناوا گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں تماشائیوں نے ثابت کردیا کہ اعلاقہ چہارمنگ میں مکمل امن قائم ہوچکا ہیں جس زندہ ثبوت اج کے فائنل میچ میں ہزاروں کی تعداد میں پر امن تماشائیوں کے شرکت نے ثابت کیا۔اخر میں باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی نے ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے نقد 20000 بیس ہزار روپیہ کا اعلان کیا۔
فائنل میچ کے مواقع پر کیپٹن چہارمنگ کے تمام خوانین جن میں محمد رحمن خان۔حیدر علی خان۔ ضیاء خان۔سہیل خان ۔ شہاب الدین اف نیوے کلے۔ جبکہ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سید عمران پینل کے سربراہ سید عمران۔ نائب صدر زبیر خان۔ جنرل سیکرٹری دلاور جان۔ باجوڑ کر کٹ ایسوسی ایشن کے چیف ارگنائزر حاجی پیر محمد جبکہ سلیکشن کمٹی ممبر بہادرزیب بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.