حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب نے باجوڑ فالکنز کو ہرا دیا

0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری باجوڑ کرکٹ لیگ کے اہم میچ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب نے باجوڑ فالکنز کو شکست دیدی۔ حاجی آباد ٹائیگر کے کپتان برکت اللہ مشرف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے جس میں اشفاق 47 ، عابد 32 اور شاہ حسین 28 رنز بناکر نمایاں سکورر رہے۔ جواب میں باجوڑ فالکنز کی مقررہ اوورز میں 130 رنز بناسکی۔ جس میں عزیز 54 اور اجمل 18 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔ حاجی آباد ٹائیگر کے جانب سے امیرزادہ 4 ، نذیر سید ، عبدالسلام ، حبیب نے 2،2 وکٹیں حاصل کی یوں حاجی آباد ٹائیگر نے یہ میچ باآسانی حاصل کی۔ آخر میں امیر زادہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پرویز شاہد ، ٹیم منیجر عطا اللہ درانی ، کوچ گوہر زادہ ، سلیکٹر برہان سلارزئی اور اونر ناصر خان نے شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.