باجوڑنیوز(4فروری) محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے چیف کنزرویٹر علی گوہر خان کا دورہ باجوڑ ۔ چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ علی گوہر خان نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے مختلف نرسریوں ، 10بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت ہونیوالے پلانٹیشن اور زیتون پلانٹ کا معائنہ کیا۔
چیف کنزرویٹر نے سول کالونی خارمیں قائم فزینٹری کا بھی دورہ کیا۔ ڈی ایف او حیات علی نے فزینٹری کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف کنزرویٹر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ دورہ کے موقع پر ڈی ایف او حیات علی نے چیف کنزرویٹر کو شیلڈ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر رینج فارسٹ آفیسر محمد الیاس اور محکمہ جنگلات کے دیگر سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا۔بعد ازاں علی گوہر خان نے علاقہ بتائی علیزو میں 10بلین ٹری پلانٹیشن کے تحت پودا لگایا اور عوام میں مفت پوداجات بھی تقسیم کی