تحریک انصاف باجوڑ سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے صدر فضل حیان نے رکن قومی اسمبلی گلدادخان سے ان کے رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ گلداد خان یکم مارچ کو ضم شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے باجوڑ ٹیم کے ٹرائلز کا افتتاح کرینگے اور وہ ٹرائلز کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے صوبائی صدر ایم پی اے فضل الٰہی کے ہدایت کی روشنی میں باجوڑ ٹیم کیلئے ٹرائلز یکم مارچ کو عاجز کرکٹ اکیڈمی باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں ہونگے