وزیراعظم، بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، انسداد پولیو مہم کی بحالی پر تبادلہ خیال

0

وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں واضح کمی کے حوالہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں بل گیٹس کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن’ کی پالیسی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے، بروقت اور دانشمندانہ مداخلت سے حکومت کورونا وائرس کے صحت اور معیشت پر اثرات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ملک کی معیشت دوبارہ کامیابی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ گیٹس فائونڈیشن کی پاکستان کو معاونت میں کورونا وائرس کے حوالہ سے اقدامات بھی شامل ہیں۔وزیراعظم اور بل گیٹس دونوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے تحت پولیو ویکسین کی بحالی کا عمل حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ویکسین کے پروگرام میں ملک کے دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں تمام بچوں کی پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پولیو ویکسینیشن کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کی کورونا وائرس کے دوران معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جیسا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) بھی پولیو کے خاتمہ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کورونا وائرس سے حاصل ہونے والے تجربات کو پولیو کے خاتمہ کے لیے استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے قیمتی انسانی جانوں اور معاشرہ کے زیادہ متاثرہ طبقات کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.