پولیس کے مطابق امیر مقام کی رہائشگاہ کی تیسری منزل پر آگ لگی، آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت مہمانوں کی بڑی تعداد امیر مقام کی رہائشگاہ پر موجود تھی جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت امیر مقام اپنی دوسری رہائشگاہ پر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر بھی مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔