گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ لگتے ہی بس رک گئی۔ بس کے رکتے ہی خواتین سمیت تمام مسافر گھبراہٹ میں فوری طور پر بس سے باہر نکل گئے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان عمیر خان نےکہا کہ بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بس پر لگی آگ پر قابو پایا۔میگا پروجیکٹ بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد سے بی آر ٹی کی 4 بسوں میں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، چمکنی اور اب گلبہار اسٹیشن میں آگ لگ چکی ہے ۔