ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو اور تحصیل میونسپل افیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار کرونا وائیرس ویکسینیشن کے اگاہی کیلئے ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں، اور عوامی مقامات ہر پینا فلکس لگانے میں مصروف ہیں اہلکاروں نے خار بازار، سول کالونی، نادرا افس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار، صدیق آباد پھاٹک سمیت مختلف مقامات پر فلکس لگادی تاکہ لوگ بلاخوف وتاخیر کرونا ویکسین لگا کر خود اور گھر والوں کو کرونا وائیرس سے محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو کرونا فری ملک بناکر زندی کو معمول پر لائیے۔
زندگی-کو معمول پر لانا ہیں۔ۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤویکسین لگوائیں-زندگی بچاییںصوبائی حکومت خیبرپختونخوا
You might also like