سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم یحییٰ اخونزادہ نے مارچ کے مہینے میں تمام ضم شدہ اضلاع میں پہلا پوزیشن حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین ذادہ کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع کے کارکردگی کو جانچنے کیلئے(12، Indicators)پر مقابلہ ہوا جن میں اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی حاضری، سکولوں کو فعال کرنا، بندسکولوں کو چالو کرنا، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا جواب دینا، سکولوں میں سہولیات دینا وغیر شامل تھے۔ تمام ضم شدہ اضلاع میں باجوڑ نے پہلا پوزیشن حاصل کیا۔ باجوڑ نے مذکورہ بالا 12انڈیکیٹرز میں تمام میں پہلا پوزیشن حاصل کیا۔ باجوڑ 83سکور کے ساتھ پہلے، درہ آدم خیل 55پوائنٹس کیساتھ دوسرے، ضلع کرم 38.9پوائنٹس کیساتھ تیسرے، درازندہ 26.3پوائنٹس کیساتھ چوتھے، ضلع مہمند 25.6پوائنٹس کیساتھ پانچویں، حسن خیل 25پوائنٹس کیساتھ چھٹے، ضلع اورکزئی 24پوائنٹس کیساتھ ساتویں، جنڈولہ 16پوائنٹس کیساتھ آٹھویں،ضلع خیبر 13پوائنٹس کیساتھ نویں، بیٹنی 12پوائنٹس کیساتھ دسویں، وزیر 11پوائنٹس کیساتھ گیارہویں، شمالی وزیرستان 7پوائنٹس کیساتھ 12ویں اورجنوبی وزیرستان 5.3پوائنٹس کیساتھ 13واں پوزیشن حاصل کیا۔ سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم یحییٰ اخونزادہ نے محکمہ تعلیم باجوڑ کے شاندار پرفارمنس اور پہلا پوزیشن حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین ذادہ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
محکمہ تعلیم باجوڑ کی تمام ضم شدہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکورکارڈ میں پہلاپوزیشن۔
You might also like