۔ شکرو واڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والے مشران و نوجوانان مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر سالار نوجوانان خالدخان کے ہمسفر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکرو میں عثمان جان کے رہائش گاہ پر ایک شمولیتی تقریب منقعد ہوء۔ جس میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سراج، وحیدجان، ابراہیم، رشید، احمدجان، انورخان، نجیب خان محمدجان، اجمیر،ملنگ، گمبیر، مجاہد اور دیگر اپنے خاندانوں سمیت خالدخان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر خالدخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ایک پرامن، پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ باجوڑ ہے اور یہ آپ جیسے نوجوانوں کے محنت اور کوشش سے ممکن ہوگا۔ آج اپ سے وعدہ ہے کہ جہاں بھی ظلم اور ناانصافی ہوگے وہاں میں مظلوم کے ساتھ ہوگا۔ نئے شامل خاندانوں نے خالدخان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ ساتھ چلنے کا عزم کیا۔
ہمارا مقصد ایک پرامن، پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ باجوڑ ہے اور یہ آپ جیسے نوجوانوں کے محنت اور کوشش سے ممکن ہوگا۔ ملک خالدخان
You might also like