پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے علاج کا قابل اعتماد ادارہ بن گیا ہے ، رفعت انجم

0

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے علاج کا قابل اعتماد ادارہ بن گیا ہے۔امراض قلب کیلئے صوبہ کا واحد ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبہ خیبر پختونخواہ اورنئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کیلئے کسی نعمت نہیں، 99فیصدمریضوں کا علاج صحت انصاف کارڈ پر ہوتاہے۔ہسپتال میں 24گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت دستیاب ہے۔ ان خیالات کااظہار پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ترجمان رفعت انجم نے پختونخواہ ریڈیو باجوڑ ایف ایم 91.1کے مقبول پروگرام د باجوڑ غگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ رفعت انجم نے پروگرام کے دوران لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ لائیو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان رفعت انجم نے کہا کہ 295بیڈز پر مشتمل پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبہ کا واحد ہسپتال ہے جوصرف دل کے مریضوں کیلئے مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کے دوران او پی ڈی سروس میں 11ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔ جبکہ او پی ڈی میں روزانہ 150سے لیکر200تک مریضوں کا معائنہ کیاجاتاہے۔ پی آئی سی کی سہولیات اور نتائج بین الاقوامی ہسپتالوں کے برابر ہیں پی آئی سی میں 10 فل سرٹیفائیڈ کارڈیالوجسٹ اور 6 کارڈک سرجن کام کر رہے ہیں۔ جبکہ بچوں کیلئے دو ماہر ڈاکٹرزایک کارڈیالوجسٹ اور کارڈیک سرجن اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اوپن سرجریز کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں رفت انجم نے بتایا کہ اب تک 6ماہ کے دوران 486مریضوں کا اوپن ہارٹ سرجریز ہوئے ہیں جن میں 39بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11افغان بھائیوں کے اوپن ہارٹ سرجریز ہوئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ افغانستان کے لوگوں کیلئے انسٹیٹیوٹ میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کیاگیاہے اور ان سہولیات سے افغان شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں، مریضوں کا اطمینان اور اعتماد پی آئی سی کی بڑی کامیابی ہے۔ رفعت انجم نے مزید کہا کہ ہسپتال میں 4سالہ بچی کا بھی ہارٹ آپریشن ہواہے جو ایک کارنامہ ہے۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ تقریبا 25 سے 30 انجیو گرافی پروسیجرز اور 5 سے 6 آپریشن کئے جا رہے ہیں جبکہ پی آئی سی میں بچوں کے کامیاب آپریشن کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ابھی تک 43 بچوں کی کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں۔دو ہزار تک مریضوں کی انجیو گرافی اینڈ انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.