جب عوام کے مفاد کی خاطر آفسران اپنے تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہیں تاریخ میں ان کا کام رہتے دنیا تک قائم رہتا ہے۔انتظامیہ کے سارے افسران ایسے ہی زمہ داری نبھانے سے ملک کے ترقی کے راستوں پر گامزن ہوسکتا ہے۔آئیں آپ کو آج ایک ایسے آفیسر کے بارے میں بتاتے ہیں جولائی کی شدید حبس اور دھوپ میں کھڑا یہ بندہ اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ فضل رحیم ہے، جو روڈ کنارے گھنٹوں کھڑا ہو کر عید کے ان مبارک ایام میں یہ معلوم کرتے پھرتے ہیں،کہ کہیں کسی مسافر سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ تو نہیں لیا، تاکہ عید کے دنوں میں گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کو کوئی لوٹ نہ سکے، اور اگر کسی گاڑی کا مالک ایسا کرے تو اسے سیدھا جیل بجھواتا ہے، آج بھی اسے نے 11 افراد کو اسے جرم میں جیل بھیج دیاہے۔ اگر اس ملک کے سارے انتظامیہ کے افسران بھی ایسے لگن سے کام کرے تو کہی کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور ہر ظلم کو منع کرکے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ عید کے قریب دنوں میں اس طرح کی کاروائیاں قابل ستائش ہیں کیونکہ عید کے ایام میں ڈرائیورز من مانے کرایہ وصول کرتے ہیں اور مسافروں کو پریشان کرتے ہیں
عوام کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر اپنی قربانیاں دینے والا آفیسر فضل الرحیم
You might also like