وبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں حالیہ بارش کیوجہ سے جمع ہونیوالے پانی کے نکاس میں مصروف ہیں۔ اہلکاروں نے آج باجوڑ سکاوٹ میں روڈ اور باجوڑ سکاوٹ سے آنے والے نالی میں جمع ہونیوالے گند اور بارش کیوجہ سے جمع ہونیوالے پانی کے نکاس کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نزد جنگلہ گیٹ سول کالونی میں نالیوں کی صفائی کی اور ساتھ ہی نالیوں سے نکالا جانے والا گند کو بھی ٹھکانے لگادیا جبکہ دوسرے طرف اہلکار لوئی سم تحصیل خار کے مختلف گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی اوردیگر جمع ہونیوالے گند کے صفائی میں مصروف ہیں تاکہ علاقہ میں نکاس اب کے بہتر نظام کیساتھ ساتھ اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسرہو۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں حالیہ بارش کیوجہ سے جمع ہونیوالے پانی کے نکاس میں مصروف
You might also like