علاقہ انتخاب میں ہر قسم خدمات کرکے علاقہ کے باشندگان کو صلہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، سابقہ امید وار پی کے 101تفصیلات کے مطابق آج سابقہ امیدوار پی ٹی آئی اور سیاسی شخصیت ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم ، سی ایم محمود خان کی ویژن خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے تکمیل کے طرف گامزن ہے۔۔انہون نے کہا کہ ایم این اے گل ظفر خان کے منظور کردہ گاؤں لوئ خرکی خٹکو شاہ پی سی سی روڈ کا افتتاح ہوگیا ۔ اس موقع پر پارٹی سنئیر ساتھی چیرمین داؤد خان، ڈیپٹی جنرل سیکریٹری لؤی ماموند احسان الحق، ڈیپٹی جنرل سیکریٹری خار، سوشل میڈیا انچارج ھادی خان ، چیرمین فاروق خان اور علاقے کے دیگر مشران ، معززین اور پارٹی ورکر موجود تھے۔ڈاکٹر حمید کے مطابق یہ روڈ علاقے کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا جس پر آج باقاعدہ کام کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ سی ایم محمود خان اور ایم این اے گل ظفر کی خصوصی فوکس ان علاقوں پر ہیں جو ترقیاتی کاموں سے محروم رہ گئے ہیں اور محروم طبقات کو ان کے بنیادی سہولیات فراھم کرنا ان کے ترجیحات میں شامل ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے ایم این اے اور ان کے ٹیم کو شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا
باجوڑ بھی دیگر اضلاع کی طرح ترقی کے راستوں پر گامزن ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر حمید الرحمان
You might also like