مرکزی کابینہ اور تمام تحصیلوں کے کابینہ میں ٹوٹل 45 ممبران شامل ہیں۔ اس بار ایک نئے جذبے اور نئے اقدامات کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، ریحان زیب خانباجوڑ: یوتھ آف باجوڑ کے ائندہ مدت کیلئے نئے کابینے کا اعلان ہوچکاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ملک عرفان زیب ایک بار پھر باری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ سید نبی 5 کے مقابلے میں 11 ووٹ سے جنرل سیکرٹری منتخب۔ باقی کابینہ میں جان بہادر وائس صدر، میاں سیف اللہ جان سینئر وائس صدر، حنیف الرحمن انفارمیشن سیکرٹری، نصیرااللہ پریس سیکریٹری، سید نواب فنانس سیکرٹری، نعمت اللہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ واجد اقبال ایکشن کمیٹی کے سربراہ جبکہ میاں حبیب گل منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے، ایڈوائزری بورڈ میں محمد ایوب، بشیر خان، مسعود جان اور ضیاء الدین ممبر ہوں گے۔ سپورٹ سیکریٹریز میں عثمان غنی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سلمان خان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ نور رحیم ڈپٹی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ شوکت عزیز میڈیا ہیڈ، ذمین خان الیکٹرانک میڈیا ایڈوائزر جبکہ سفیر احمد فرنٹ میڈیا ایڈوائزر منتخب ہوگئے۔ مرکزی چیئرمین ریحان زیب خان کے مطابق اس بار یوتھ آف باجوڑ نے پہلے کی طرح مقامی مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی تشکیل دی ہے جس کے کیلئے تحصیل وائس کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ تحصیل خار کیلئے راحت اللّٰہ صدر، تحصیل نواگئی کیلئے سرحد علی ، تحصیل سلارزی کیلئے عثمان خان، تحصیل وڑ ماموند کیلئے ادریس خان، تحصیل لی مامون کیلئے الطاف انجم، تحصیل اتمانخیل کیلئے حامد اللّٰہ، تحصیل برنگ کیلئے نور حسن جبکہ تحصیل چمرکنڈ کیلئے زہیداللہ باری اکثریت سے منتخب ہوگئے۔یوتھ آف باجوڑ نئے منتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری باجوڑ میں منعقد ہوگی
یوتھ آف باجوڑ کے ائندہ مدت کیلئے نئے کابینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری۔
You might also like