پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نائب صدر فرید خان ترابی کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں قائم ضلع باجوڑ کے تاریخی اہمیت کے حامل تاریخی اکیڈمی عاجزکرکٹ اکیڈمی کا دورہ۔اکیڈیمی پہنچے پر اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے فرید خان ترابی کا پرتپاک استقبال کیا۔ عاجز کرکٹ اکیڈمی کے بانی اظہار الحق عاجز نے فرید خان ترابی کو اکیڈمی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دے۔ فرید خان ترابی نے عاجز کرکٹ اکیڈمی باجوڑ کے ضلع باجوڑ میں کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں کرکٹ کیلئے عاجزکرکٹ اکیڈمی کے خدمات لائق تحسین ہے اور انہوں نے کئی نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اور کررہے ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں پرزور دیا کہ وہ اپنے توجہ اپنے کھیل اور فٹنس پر مرکوز کرے۔انہوں نے اکیڈمی کے لیے اپنے طرف سے نقد 10 ہزار روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خدمات ہر وقت حاضر ہونگے
فرید خان ترابی کا عاجزکرکٹ اکیڈمی کا دورہ۔
You might also like