نوجوانوں کو مقامی سطح پر مسائل حل کرنے کا مہم، یوتھ آف باجوڑ کا چیئرمین ریحان زیب خان کے قیادت میں دور دراز علاقہ چارمنگ میں پاک آرمی کے 177 وینگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اختر عباس سے حلال خیل سکاؤٹس میں ملاقات۔ ملاقات میں چارمنگ کے سرکردہ نوجوان، سماجی کارکنان یوتھ آف باجوڑ کے ایگزیکٹو ممبر مسعود جان، سربراہ کمیٹی میاں حبیب گل، انفارمیشن سیکرٹری حنیف الرحمن، تحصیل ناواگئ کے صدر سرحد علی قاضی، ایگزیکٹو ممبر امان اللہ خلیل، چارمنگ کے نوجوان صحافی سفیر احمد سمیت یوتھ آف باجوڑ کے چارمنگ، لوی سم، ناواگئی سے تعلق رکھنے والے ممبران شریک تھے۔ ملاقات میں پسماندہ علاقہ چارمنگ میں آمن و آمان کے صورتحال، مقامی امن میں نوجوانوں کی کردار، ایف سی نارتھ کے طرف سے متوقع سکولز، واٹر سکیمز اور ہیلتھ یونٹس پروجیکٹس پر بات چیت ہوئی۔ کرنل اختر عباس نے یوتھ آف باجوڑ کے کردار کو سراہا اور چارمنگ کے نوجوانوں کی ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں سے قائم امن و امان کی صورتحال کسی بھی صورت میں خراب کرنے نہیں دیں گے، نوجوان علاقے کی مثبت تصویر دنیا میں پیش کریں۔ اجلاس میں ریحان زیب خان نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کرنل اختر بشمول پاکستان آرمی کے تمام افیسرز اور نوجوانوں، پولیس فورس اور مقامی لوگوں کی کردار کو سراہا، اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مقامی مسائل حل کرنے کیلئے خد نکلے۔ اجلاس میں چارمنگ کے نوجوانوں نے وہاں کے مسائل سے کرنل اختر عباس کو آگاہ کیا۔
یوتھ آف باجوڑ کے چیئرمین ریحان زیب خان کا وفد کے ہمراہ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اختر عباس سے ملاقات
You might also like