باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ کے درخواست پر ڈی سی باجوڑ افتخار عالم نے شیخ کلی میں ماربل فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ حاجی لعلی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ضمانت دی کہ مذکورہ ماربل فیکٹریاں 20 تاریخ تک سپٹک ٹینک نصب کریگی لہذا ان کو دوبارہ کھول دیا جائے۔ حاجی لعلی شاہ کے ضمانت پر ڈی سی باجوڑ نے فیکٹریوں کو 20 تاریخ تک مہلت دیدی اور فیکٹریاں دوبارہ کھول دی گئی۔ یادرہے کہ گزشتہ روز ایک بچی کا ماربل فیکٹریوں کے گندے پانی میں پھنس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ جگہ پر قائم تمام ماربل فیکٹریاں سیل کردی تھی۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے ماربل فیکٹریوں کو 20 ستمبر تک سپٹک ٹینک لگانے کی ڈیڈ لائن دیدی
You might also like