تفصیلات کی مطابق ملنگی ماموند سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد جان ، گل منیر اور منداکبرخان ، اکبرخان کے درمیان 60 سال سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور شدت اختیار کر گیا تھا۔ گزشتہ روز بلا آخر خالد خان اور دیگر جرگہ ممبران ملک شیربہادر ، ملک سیٹ حاجی ، حاجی دلارم خان ، حاجی شریف اللہ ، حضرت سید کے کوششوں سے ختم ہوگیا۔ اور دونوں فریقین نے ائندہ بھائیوں کے طرح رہنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر قبیلہ طبیبان نے مشترکہ طور پرحاجی حضرت سید کو قبیلے کا سربراہ بنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالدخان نے تمام مشران پر زور دیا کہ اپنے پرانے تنازعات کو جرگہ کی ذریعہ حل کرے تاکہ ہم ان تنازعات سے آگے نکل کر علاقے کے ترقی اور امن کے لئے کوششیں کرے۔ اخر میں دونوں فریقین نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا
سابقہ امیدوار پی کے 102خالدخان کی کوششوں سے 60 سالہ زمینی تنازعہ ختم
You might also like