سینیٹر ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے لوگ پہلے سے غربت کی حالت میں ہے اور گزشتہ ستر سالوں سے محرومیوں کا شکار ہیں ۔ محمکہ صحت نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کیساتھ مزید ظلم کرکے قبائلی اضلاع سے باہر کے لوگوں کو بھرتی کرکے زخموں پر نمک پاشی کی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت اس کا ایکشن لیں اور قبائلی نوجوانوں کو مزید محرومیوں کا شکار نہ کریں ۔
سینیٹر ہدایت اللہ خان کا محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرانے کا اعلان۔
You might also like