اس موقع پر نئے تعینات سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عمر نسیم اور نئے کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس وقاص شعیب جان کے ساتھ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ نے ملاقات کیں۔ حاجی لعلی شاہ نے باجوڑ میں آمن وامان افغانستان کیساتھ منسلک بارڈر غاخی پاس،نواپاس، اور لیٹئ پاس ،انڈسٹریل اسٹیٹ پر بات کیں۔کرنل سیلمان کے باجوڑ کیلئے خدمات کو سراہا۔حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سیلمان کے باجوڑ میں آمن وا مان کے بہتری کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا۔کرنل سیلمان کے باجوڑ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائینگے انہوں نے باجوڑ کے نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ،سپورٹس گالا انفراسٹکچر سولر سسٹم اور دیگر اہم کام اپنے دور میں کی ہیں کرنل سیلمان نے باجوڑ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی قیام میں اہم کردار ادا کیا۔نئے تعینات سیکٹر کمانڈر اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس سے بھی یہی امید ہے کہ باجوڑ کے مظلوم قوم کا بھرپور خدمت کرینگے۔صدر باجوڑ چیمبر حاجی لعلی شاہ نے کرنل سیلمان کو آخر میں قبائلی لونگی بھی پہنائے۔ حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری باجوڑ سکاوٹس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
باجوڑ سکاوٹس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سیلمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
You might also like