شمال پبلک سکول سیوئ ھزار ناؤ ماموند میں تقسیم انعامات کا پر وقار تقریب شمال پبلک سکول سیوئ ھزار ناؤ ماموند میں مڈٹرم امتحان کے اختتام پر سادہ مگر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے نعتیں،نظمیں اور ملی نغمے پیش کیں۔امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ سکول ھذا میں جواد احمد ولد جہانگیر کلاس سیکنڈ نے پہلی پوزیشن جبکہ امجد خان ولد دوتر خان جماعت ششم نے دوسری اور محمد الیاس ولد احمدشاہ جماعت ششم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اخر میں پرنسپل محمد زیرشاہ صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر ایک زبردست تقریر کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باد دی اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہا۔
شمال پبلک سکول سیوئ ھزار ناؤ ماموند میں تقسیم انعامات کا پر وقار تقریب
You might also like