امید کرتے ہیں کہ شفاف تحقیقات سے بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کو سزا ملے گا۔ اس دونمبری میں ملوث افراد کے غیر مصدقہ ثبوت کچھ متاثرہ امیدواروں سے مجھے ملے ہیں، اگر کمیٹی چاہیے تو میں ان کے سامنے مزید تحقیقات کیلئے پیش کرسکتا ہوں۔ نرسنگ پوسٹوں میں ازسرنو امیدوار کے سلیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، اس طرح اقدامات سے مقامی نوجوانوں میں احساس کمتری بڑھتی ہے۔ کرپشن سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر خیبرپختونخواہ محمود خان کے جانب سے AIP سکیم نرسنگ پوسٹوں میں بے ضابطگیوں پر کمیٹی بنانے کے اعلان کو سراہتے ہیں۔ ریحان زیب خان
You might also like